اسٹبلشمنٹ نے پہلے بھی پنجاب نون لیگ کو نہیں لینے دیا تھا

اسٹبلشمنٹ ایک ڈرامے کو لوگوں کی یادداشت سے مٹانے کے لیے آگے بہت سے نۓ ڈرامے لگاتی ہے . جیسا کہ پچھلے سال اپریل میں رات کو بارہ بجے عدالتیں کھلیں ، پارلیمنٹ کے باہر پرزن وینز اور ائرپورٹس پر سیکورٹی الرٹس یہ سب کیا ہوا تھا کوئی بھی زی شعور انسان سوچ سکتا ہے کہ ایمر جنسی کی حالت کوئی خاص وجہ سے ہی لگائی گئی ہو گی . وجہ تو صاف تھی کپتان نیازی نے پاکستان کی افواج کے سربراہ کو ہٹا کر اپنی مرضی کا چیف لگا دیا تھا جس پر اسے تشدد کے ساتھ وزیر اعظم ہاؤس سے ذلیل کر کے نکال دیا گیا تھا . اب اس رات کی یادیں مٹانے کے لیے روز نیا ڈرامہ ہوتا ہے
اسٹبلشمنٹ کی اس ڈرامے بازی میں سب سے زیادہ کہنہ مشق نون لیگ بنی . کبھی پنجاب دیا گیا کبھی لیا گیا اور آخر میں پنجاب مکمل طور پر چھین لیا گیا . دیکھنے میں صاف نظر آتا ہے آخر پرویز الہی کن کا بندہ ہے اور کیوں تحریک انصاف میں اسے ایک بڑا عہدہ دیا گیا . اسٹبلشمنٹ کبھی بھی پنجاب نون لیگ کو نہیں دینا چاہتی تھی اس لیے الیکشن کا رستہ نہیں روکا گیا ونہ جو عدالتیں رات کو بارہ بجے کھل جاتی ہیں ان کی کیا اوقات کہ اسٹبلشمنٹ کی منشا کے خلاف فیصلہ دیں . اسٹبلشمنٹ جو چاہتی تھی اس نے وہ حاصل کر لیا شریف خاندان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا . شریف خاندان کی ساری سیاست معیشت اور پاپولر ووٹ کے گرد گھومتی تھی جو اب ہاتھ سے نکل چکا ہے . دیکھنے میں سب سے زیادہ پرو اسٹبلشمنٹ نون لیگ ہے اور معاشی تباہی کی ذمہ دار بھی نتیجہ یہ ہی ہے کہ ان کے پاس الیکشن میں جانے کے لیے کوئی بیانیہ نہیں . جس طرح نون لیگ نے اپنی سیاست اسٹبلشمنٹ پر قربان کر دی اس طرح اسٹبلشمنٹ نے ان کی مدد نہیں کی
نون لیگ کے نیازی کے خلاف ناکام اقدامات نے اسے مزید پاپولر بنا دیا ہے . یا تو گرفتار کر لیتے یا گرفتار کرنے کی کوشش نہ کرتے اب جو بھی مقدمات نیازی کے خلاف بنیں گے انہیں عدالتیں چلنے نہیں دیں گی . جو زمان پارک کا گناہ بے لذت تھا وہ بھی ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر تھا جسے نیازی نے سائیکو پیتھ کہ دیا تھا اب نتائج ڈرٹی ہیری نے تو نہیں بھگتنے نون لیگ نے بھگتنے ہیں . زمان پارک کے بدلے گیٹ نمبر چار نہیں ٹوٹنا جاتی امرہ کا گیٹ ٹوٹنا ہے . اس وقت یہ لولی لنگڑی حکومت ہے . اب اگر سپریم کورٹ نے گورنر سٹیٹ بینک کو کہ دیا الیکشن فنڈز ٹرانسفر کا تو پارلیمنٹ محض مراثیوں کا سٹیج شو بن کر رہ جاۓ گی جس کی کوئی طاقت یا اوقات نہیں ہو گی . باقی رہ گئی بات کسی ریفرنس کی تو اب حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ ریفرنس کی جنگ لڑ سکے . پی ڈی ایم کو اسٹبلشمنٹ نے ہی دغا دیا ہے اب نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم

Leave a comment